ڈفرستان کی باجی بانو کے نام

باجی بانو کی باتیں پڑھ کر کمنٹنے لگا تو ایسا لگا کہ بات بہت گہری ہے ۔اس لیے زرہ تفصیل سے لکھتے ہیں ۔
واقعی اب حالات بدل چکے ہیں عام بندے کی تو بات ہی نہ کریں بات ہے عاشقوں کی ایک ٹائم تھا کہ عاشقوں کی دال گلتی تھی مگر مہنگائی نے دال مہنگی کردی سو اب نہیں گلتی رہی سہی کسر اب پوری ہو رہی ہے۔ ہر حکومت اپنا منشور پورا ک رہی ہے جیسے پی پی پی بندہ ایک پپگ میں ٹون ہو جاتا ہے ادھر تو تین تین لگ رہے ہیں۔
روٹی کپڑا اور مکان کسی کے پاس نہیں رہے گا ۔
ان حالات میں عاشق کیا کریں کدھر جائیں معشوق کو تو روٹی بھی چاہیے بہترین کپڑا بھی اور عالیشان مکان بھی۔تینوں چیزیں نایاب ہوں گیں تو معشوقیں یہی جواب دیں گیں۔
اب آپ ہی سوچیں اگر معشوق کا ذھن بدل جائے اور وہ عاشق سے پانچ کلو چینی مانگ لے تو عاشق گیا کام سے چینی کی لمبی لمبی قطارں میں کھڑے ہو کر وقت محبت کون برباد کرے گا۔
سردیوں کی سرد راتوں میں معشوق عاشق سے گیس کی فرمائیش کر دے تو عاشق اپنی گرم راتوں کو گیس جیسی چیز پر قربان نہیں کرے گا ایسی عاشقی سے توبہ کر لے تو اچھا ہے۔
آج کی لیلیٰ اگر اپنے مجنوں سے اپنی محبت کا امتحان خود کش جیکٹ پہن کر لے تو مجنوں کا سارا خون تو اسی چکر میں خشک ہو جائے گا اور اگر مجنوں میں خون کی کمی ہو گئی تو لیلیٰ پھر بھی ( لاماں ) طعنہ مارے گی۔
چلو فرض کرو معشوق زرہ شریف طبعیت کی ہو اور ماڑے حالات میں گزارا کرنے والی ہو اسے بھی اس مہنگائی میں کوئی عاشق لفٹ نہ کرواتا ہو اور وہ شادی کے لیے رازی ہو جائے اور شادی بھی ہو موسم گرما میں جولائی اگست کی گرمی میں جب عشق پروان چرھے تو عاشق معشوق پت سے بھر جائیں
مگر شادی کے بعد اللہ بھاگ لا دے اور ایک ( نواں ) نیا رانجھا جنم لے لے تو سمجھو عاشق معشوقی ختم معشوق کہے گی جاو نہ اس کے لیے دودھ لے کر آؤ عاشق کہے گا کام دھندہ ہے نہیں دودھ کہاں سے آئے گا معشوق کہے گی شادی سے پہلے جو دودھ کی نہر کھودی تھی وہاں سے لاو۔
بس ان حالات کے بعد باقی باجی بانو کی پوسٹ پڑھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11 آراء دي گئيں

#1 افتخار اجمل بھوپال بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 10:20 am

نہ چھیڑو نہ چھیڑو میری پِنڈلیوں کو
کہ ان میں دردِ جگر کنفیوز کامرانہ

[جوابی حملہ کرو]

#2 جعفر بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 11:07 am

:lol: :lol: :lol:

[جوابی حملہ کرو]

#3 شاہدہ اکرم بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 1:01 pm

کامران اجمل انکل کے تبصرے کے بعد اب کیا کہیں ویسے بھی ہمارے پاس بانو باجی کے درشن ہی نہیں ہو رہے تو مُکمل کہاں پر پڑھیں

[جوابی حملہ کرو]

#4 میرا پاکستان بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 3:08 pm

اچھی تحریر ہے مگر حالات کبھی عاشقی کی راہ میں‌رکاوٹ نہیں‌بنتے۔ معشوقہ جیسی بھی ہو ابھی بھی عشق کی بہت ساری داستانیں جنم لے رہی ہوں‌گی۔

[جوابی حملہ کرو]

#5 کنفیوز کامی بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 5:44 pm

افتخار اجمل :::::یسر جی کیا کہ دیا آپ نے آپ کسی اچھے فزیو کو چیک کروائیں۔ :razz:
شاہدہ آپی ::::: درشن کیو نہیں ہو رہے کیا مشکل آ رہی ہے :???:
جعفر استاد جی :::::کیا چمکتے دانت ہیٰں۔
افضل بھائی ::::: شکریہ جناب بلکل

[جوابی حملہ کرو]

#6 افتخار اجمل بھوپال بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 6:22 pm

ميری پنڈلیوں مین کبھی درد نہیں ہوا ۔ یہ تو اُنہیں ہوتا ہے جو عشق میں مارے مارے پھرتے ہیں ۔ ہمیں عشق ہوا ہی نہیں ۔ بچپن میں پڑھ لیا تھا
God is Love

[جوابی حملہ کرو]

#7 sadia saher بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 10:39 pm

عاشق کا عشق چاند تارے توڑنے تک ھوتا ھے عاشق تو ھوا گھٹا فضا زمین آسمان محبوب کے نام کر تے تھے یہ بجلی گیس کہاں سے آگئ

[جوابی حملہ کرو]

#8 ڈفر - DuFFeR بتاريخ: Friday، 20 November 2009 بوقت: 11:41 pm

میں تو وہاں بھی نہیں کمنٹ سکتا یہاں کیا تبصروں؟ :mrgreen:

[جوابی حملہ کرو]

#9 شاہ بھائی بتاريخ: Saturday، 21 November 2009 بوقت: 10:40 am

بہت گہری بات بہت ہلکے پھلکے انداز میں

[جوابی حملہ کرو]

#10 محمد طارق راحیل بتاريخ: Sunday، 22 November 2009 بوقت: 9:21 pm

بھائی کل ہی پتہ چلا ہے کہ آج کل عاشقوں کی عید آئی ہے
ملانا ملانا پہلے مسئلہ ہوا کرتا تھا
میرے ایک دوست نے تو چینی کے بحران کو عاشقوں کی دعائیں مقبول ہونے کا نام دیا ہے
اس کا کہنا ہے کے جب سے چینی مہنگی ہوئی ہے اس کی محبوبہ کی ملاقاتیں آسان ہو گئیں ہیں اور کوئی ڈر نہیں کے ملاقاتیں اب کتنی دیر چلیں ۔۔۔۔۔

کیوں کہ۔۔۔۔۔۔۔!!!

اس کے اب محبوبہ پانچوں بھائی اور ابا صبح سے چینی کی لائن میں لگے ہوتے ہیں

وہ تو ذخیرہ انندوزوں کو دعائیں دیتا ہے

جانے اور کتنے لوگ کیا کیا فائدے اٹھا رہے ہیں

[جوابی حملہ کرو]

#11 کنفیوز کامی بتاريخ: Monday، 23 November 2009 بوقت: 2:23 am

شکریہ ::::::: سعدیہ
شکریہ :::::::: ڈفر
شکریہ ::::::::: شاہ بھائی
شکریہ :::::::::::: راحیل بھائی اطلاع کرنے کی شکریہ اچھی خبر سنائی ہے .

[جوابی حملہ کرو]

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو



Spam Protection by WP-SpamFree