حضرت لقمان

1۔جب خلقت کے پاس آو تو زبان کی نگہداشت کرو۔
2۔مصائب سے مت گھبراو کیونکہ ستارے اندھیرے میں ہی چمکتے ہیں۔
3۔حکمت و دانائی مفلس کو بادشاہ بنا دیتی ہے۔
4۔جو بات دشمن سے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہو وہ دوست سے بھی پوشیدہ رکھو ہو سکتا ہے کبھی وہی تمھارا دشمن ہو۔
5۔وقت کی اگر قیمت ہے تو وہ اس کا صحیح استعمال۔
6۔جدو جہد نہ کرنا محتاجی کا باعث ہوتا ہے۔محتاجی دین کو تنگ عقل کو ضعیف اورمروت کو زائل کرتی ہے۔
7۔جہاں تک ہو لوگوں سے دور رہ تاکہ تیرا دل سلامت اور نفس پاکیزہ رہے۔
8۔خدا کے واسطے جو کام کرو اس میں بندوں کا خوف نہ کر۔
9۔جاھل لوگوں سے نہ مل ورنہ وہ تجھ کو بھی جاھل بنا دیں گے۔
10۔کمینوں کے مقابلے میں خاموش رھا کرو۔
11۔نماز میں قلب مجلس میں زبان غصب میں ہاتھ اور دستر خوان میں پیٹ کی حفاظت کرو۔
12۔عاقلوں کی صحبت اختیار کرو یہ مشکل وقت میں تیری مدد کریں گے۔
13۔بے وقوفوں سے دوستی مت کرو مشکل وقت میں یہ تیری مشکلوں میں اضافہ کریں گے۔
14۔اگر لوگ تم میں ایسی صفت بیان کریں جو تم میں نہیں تو مغرور مت ہو ۔
15۔جاھلوں کے کہنے سے ٹھکری سونا نہیں بن سکتی۔
16۔بدگمانی کو اپنے اوپر غالب نہ آنے دو ورنہ تمھیں دنیا میں کوئی ہمدرد نہ ملے گا۔
17۔جو بات تم نہیں جانتے مت کہو جو تم جانتے ہو اسے مستحق کو بتانے میں دیر مت کرو۔

13 آراء دي گئيں

#1 خرم بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 1:29 am

بہت اچھی باتیں بانٹی ہیں‌آپ نے۔ اللہ کریم جزائے خیر دے۔ آمین :smile:

[جوابی حملہ کرو]

#2 نوائے ادب بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 3:14 am

جزاک اللہ بہت خوب بہت پیاری باتیں ہیں کچھ سیکھنے کو ملا خاص کر ستاروں والی بات

[جوابی حملہ کرو]

#3 کنفیوز کامی بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 7:26 am

بہت شکریہ خرم برادران اللہ آپ کو بھی سلامتی دے بھائی یہ سب باتیں کتاب اعلیٰ قرآن کی سورۃ لقمان سے لی ہیں ۔

[جوابی حملہ کرو]

#4 بلوُ بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 11:33 am

بہت شکریہ اتنی اچھی باتیں شیئر کرنے کا
:grin:

[جوابی حملہ کرو]

#5 بلا بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 4:58 pm

یار باتیں تو بہت اچھی ہیں لیکن اخباروں اور رسالوں میں یہ ساری اچھی اچھی باتیں پڑھ پڑھ کے اب ان کی اہمیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ غالب نے کہا تھا کہ
مشکلیں پڑی اتنی مجھ پہ کہ آساں ہو گئیں
تو اسی کے مصداق اچھی باتیں اتنی ہوئیں کہ عام ہو گئیں

[جوابی حملہ کرو]

خرم شہزاد خرم Reply:

جناب غالب صاحب کا کیا قصور ہے :razz:

[جوابی حملہ کرو]

#6 بلا بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 5:00 pm

یہاں میں ایک بات واضح کر دوں کہ میری اس آراء کا مقصد ان باتوں کو جھٹلانا اور کسی کا دل دکھانا ہرگزنہیں ہے۔ میں نے صرف عام طور پر پایا جانے والا تاثر بیان کیا ہے

[جوابی حملہ کرو]

کنفیوز کامی Reply:

بلے کی طبعیت ٹھیک نہیں لگتی یا بلو مسلمان تے بلا شیطان ہے :evil: ۔

[جوابی حملہ کرو]

#7 Umm Zakariyya بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 6:37 pm

Assalamoalaikum,

JAzakAllah for this wonderful reminder.

Waise aapke blog ko access nahn ho raha tha bohot din. Jab bhi click karti ya to time out ho jaata aur ya server down tha shaid, lekin acess nahin ho raha tha.

Aur aik aur baat,. Acchi baat chahe jitne bhi aam ho, uski ehmiyyat nahin ghatti, warna Allah saree baatain aik Quraan main nahin bhejta, uski bhi ehmiyyat khatam ho jaati [phir, haq hemsha jeete he aur baatil mitta he…:)

[جوابی حملہ کرو]

کامران اصغر کامی Reply:

امہ جی شکریہ عید کے دوسرے روز اور کل ورڈ پریس پی کے ڈاون تھا بلکہ ڈاون ہی رہتا ہے لگتا ہے کسی دن فوت ہی نہ ہو جائے ۔
آپ کی باتیں الحمداللہ ہمیشہ ٹھنڈی بوندوں کی طرح لگتی ہیں ۔ہم نکموں کو نصیحت کرتی رھا کریں

[جوابی حملہ کرو]

Umm Zakariyya Reply:

JazakAllah bhai. Allah aapko aur tamaam musalmano ko sedhee raah par chalney ki taufeeq de, ameen.

[جوابی حملہ کرو]

#8 سعد بتاريخ: Wednesday، 30 September 2009 بوقت: 9:34 pm

جزاک اللہ

[جوابی حملہ کرو]

#9 Dioliompinupt بتاريخ: Saturday، 30 January 2010 بوقت: 10:45 am

Very nice Blog, I will tell my friends about it.

Thanks

[جوابی حملہ کرو]

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو



Spam Protection by WP-SpamFree