جادو اور جادوگری

سورۃ النَّاس
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا (۱) لوگوں کے بادشاہ کی (۲) لوگوں کے معبود کی (۳) اس شیطان کے شر سے جووسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے (۴) جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے (۵) جنوں اور انسانوں میں سے (۶ 

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ :۔
بنو زریق کے لبید اعصم نامی ایک یہودی نے نبی صل اللہ علیہ وسلم پر جادو کردیا۔آپ نبی صل اللہ علیہ وسلم کو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ آپ نبی صل اللہ علیہ وسلم کچھ کر رہے ہیں حالانکہ آپ نبی صل اللہ علیہ وسلم کچھ نہیں کرتے تھے۔
ایک دن کی بات ہے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے کئی مرتبہ دعا فرمائی پھر فرمایا :۔ عائشہ ! کیا تم جانتی ہو ؟ کہ میں نے اللہ سے جس معاملے میں دعا کی تھی اس نے میری دعا کو قبول فرما لیا ہے۔ میرے پاس دو آدمی آئے ایک میرے سرھانے بیٹھا اور دوسرا پائینتی۔سرھانے والے نے پا ئینتی والے سے یا پائینتی والے نے سرھانے والے سے کہا :۔
اس شخص کو کون سی بیماری ہے ؟
دوسرے نے کہا اس پر جادو کا اثر ہے۔
اس نے کہا :۔اس پر کس نے جادو کیا ؟
دوسرے نے کہا :۔لبید بن اعصم نے۔
اس نے کہا:۔ کس چیز میں ؟
دوسرے نے کہا:۔ کنگھی کے بالوں اور کھجور کے کھوکھلے شگوفے میں۔
اس نے کہا:۔یہ کہاں ہیں ؟
دوسرے نے کہا:۔ذی اروان کے کنویں میں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں :۔ نبی صل اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ ساتھیوں کو لیکر اس کنویں کے پاس گئے اور اس کو دیکھا پھر آپ نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔اے عائشہ ! (رضی اللہ عنہ) اس کنویں کا پانی ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس میں مہندی آمیزہ ہو اس کا کھجور کا درخت ایسا لگتا تھا گویا شیطانوں کے سر ہوں۔عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں میں نے کہا:۔ آپ نے اس کو ( بال اور کھجور کا شگوفہ جس میں جادو کیا گیا تھا ) کیوں نہیں جلا ڈالا گیا ؟ آپ نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔نہیں مجھے تو اللہ نے شفاء دے دی میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ لوگوں کو فتنہ میں مبتلا کردوں اس لیے اس کو دفن کروا دیا۔(بخاری۔مسلم)
اس واقعہ سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ نبی صل اللہ علیہ وسلم پر جادو کے اثر سے آپ کی نبوت و رسالت میں بھی التباس پیدا ہوا ہو کیونکہ جادو کا اثر آپ نبی صل اللہ علیہ وسلم کے دل اور دماغ تک نہیں‌پہنچ سکا تھا۔دوسری بیماریوں کی طرح یہ بھی اک بیماری تھی جو آپ کو لگ گئ تھی ۔

5 آراء دي گئيں

#1 افتخار اجمل بھوپال بتاريخ: Tuesday، 29 December 2009 بوقت: 4:47 pm

اگر اللہ پر انسان کا یقین کامل ہو تو جادو کا اثر ذہن پر نہیں ہوتا ۔ جسم اور مادی احساسات و وسائل پر ہو سکتا ہے

[جوابی حملہ کرو]

#2 کنفیوز کامی بتاريخ: Wednesday، 30 December 2009 بوقت: 1:28 am

افتخار اجمل بھوپال صاحب بلکل ٹھیک فرماتے ہیں آپ مگر انسان جلد باز اور کمزور واقع ہوا ہے اس لیے انسان انسان سے مدد مانگنے میں جلدی کرتا ہے اور دھوکے باز لوگوں کے ہتھے چڑھ کر اپنا سب کچھ لٹا بیٹھتا ہے ۔

[جوابی حملہ کرو]

#3 arifkarim بتاريخ: Wednesday، 30 December 2009 بوقت: 8:52 am

یہ یہودی اسی وقت سے اسلام و عیسائیت کیخلاف سازشیں کرتے آئے ہیں!

[جوابی حملہ کرو]

#4 خرم بتاريخ: Wednesday، 30 December 2009 بوقت: 9:17 pm

بہت شکریہ اس سب کچھ کو شیئر کرنے کا۔

[جوابی حملہ کرو]

#5 عمر احمد بنگش بتاريخ: Thursday، 31 December 2009 بوقت: 1:38 am

شکریہ

[جوابی حملہ کرو]

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو



Spam Protection by WP-SpamFree