ایک خیالی صبح

آج صبح آنکھ کھلی تو ۔۔۔
چڑیا چہچہاء رہی تھیں
دھوپ چمک رہی تھی
صبح اتنی سرد تھی کہ
سورج کی کرنیں بھی سرد لگ رہی تھیں
آج کی صبح اس لیے خاص تھی ۔۔۔
۔
۔۔
آج بم دھماکہ ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا تھا
اخبار میں کوئی ٹینشن والی خبر نظر نہیں آئی
ملک کے سارے سیاستدان جیل جا چکے ہیں
شر پسند امن پسند ہو گئے
حکومت کوئی ارب پتی نہیں عوام چلا رہے ہیں
آٹا اتنا سستا ہو گیا کہ غریب پیٹ بھر کی کھا رھا ہے مگر آٹا ختم نہیں ہو رھا
چینی اتنی وافر مقدار میں موجود ہے کہ لوگوں کی زبانیں شیریں الفاظ سے بھر چکیں
پیٹرول اتنا سستا کہ غریب نےگدھابیچ کر زیرو میٹر ڈاٹسن نکلوا لی ہے
۔
۔
۔
ارے کمبخت اٹھ جا دوپہر ہونے کو آئی ہے۔سارا دن پڑا سوتا رھتا ہے مفت کی روٹیاں توڑ توڑ کر ھڈ حرام ہو گیا ہے تو۔۔۔۔
۔
۔
اب تو خوابوں پر بھی چھاپے پڑنے شروع ہو گئے ہیں۔
اٹھ جا بھائی کامی نہیں تو جوتا میزائل آیا کہ آیا۔۔۔۔۔۔

4 آراء دي گئيں

#1 تانیہ رحمان بتاريخ: Monday، 9 November 2009 بوقت: 2:11 am

کاش یہ خواب سچ ہو جائے ۔ کیونکہ آج پھر دھماکہ ہوا مویشی منڈی میں اب تو پتا نہیں قربانی کیسے ہو گی کیونکہ لوگوں کی جو قربانی ہو رہی ہے

[جوابی حملہ کرو]

عبدالقدوس Reply:

پتا نہیں وہ کون سا مزہب ہے جو یہ سب کرنے کے بعد جنت کی نوید دیتا ہے

[جوابی حملہ کرو]

#2 arifkarim بتاريخ: Monday، 9 November 2009 بوقت: 2:38 am

خواب دیکھنے سے حقیقت نہیں‌بدلتی!

[جوابی حملہ کرو]

#3 کنفیوز کامی بتاريخ: Wednesday، 11 November 2009 بوقت: 2:51 am

تانیہ۔۔ انشااللہ اللہ محفوظ رکھے ہر بلا سے
کریم ۔۔۔۔۔یہ کس نے کہا کہ خواب سے حقیقت بدلتی ہے۔۔
قدوس۔۔۔انڈین اسرائیلی اور امریکن

[جوابی حملہ کرو]

اپني رائے ديں

Englishاردو

Englishاردو